ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان 

Nov 23, 2024 | 10:37 AM

ایک نیوز: ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخواہ ،اسلام آباد ، خطہ پوٹھو ہار،کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہے۔
اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ،پنجاب اور بالائی سندھ کے میدانی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں سموگ اور دُھند چھا ئےرہنےکی توقع ہے، اٹک، چکوال،جہلم ، منڈی بہاولدین ، راولپنڈی، مری،گلیات اور گردونواح میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش/بونداباندی ہو سکتی ہے ۔ 
خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے، بالائی اضلاع میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ پشاور، صوابی، چارسدہ، مردان،چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، مالاکنڈ، باجوڑ، مہمند، کوہاٹ اور خیبر میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی ہے۔
کشمور،سکھر، جیکب آباد، ٹنڈو جام اور گردونواح میں سموگ/ہلکی دُھند پڑنے کی توقع ہے، بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح/رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکا ن ہے، کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر بارش اور پہاڑو ں پر برفباری کا امکان ہے۔    

مزیدخبریں