رواں ہفتےڈالر9پیسے مہنگا،سٹاک مارکیٹ97ہزار پوائنٹس پر بند

Nov 23, 2024 | 09:54 AM

ایک نیوز:کرنسی مارکیٹ میں رواں ہفتے استحکام رہا،انٹربینک میں ڈالر9پیسے مہنگا ہوا ۔
انٹربینک میں ڈالر277روپے76پیسے پر بند ہوا ،اوپن مارکیٹ میں ڈالر12پیسے مہنگا ہوا ، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 278 روپے 77 پیسے پر بند ہوا،پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی۔
کے ایس ای ہنڈرڈانڈیکس ایک اور سنگ میل عبور کر گیا ،ہنڈرڈانڈیکس پہلی بار99ہزار کی نفسیاتی سطح سے آگے نکل گیا،مارکیٹ نئی بلند ترین سطح99ہزار 623 پوائنٹس تک پہنچی ہے۔
مجموعی طور پر ہنڈرڈانڈیکس میں 3035 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، سٹاک مارکیٹ 97 ہزار 798 پوائنٹس پر بند ہوئی ہے۔    

مزیدخبریں