پی ٹی آئی کااحتجاج ،اسلام آباد کے داخلی راستوں کو بند کرنیکاسلسلہ جاری

پی ٹی آئی کااحتجاج ،اسلام آباد کے داخلی راستوں کو بند کرنیکاسلسلہ جاری
کیپشن: PTI's protest continues to block the entrances of Islamabad

 ایک نیوز:بانی پی ٹی آئی عمران خان کی کال پر احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد کے داخلی راستوں کو بند کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
 مری روڈ فیض آباد کو کینٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ،فیض آباد فلائی اوور پر بھی کینٹینرز لگا دیئے گئے ، ر ا و لپنڈ ی میں بھی سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی، اڈیالہ جیل جانے والے راستے پر رکاوٹیں کھڑی کردی گئیں، شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر پولیس تعینات کردی گئی۔ 
اسلام آباد اور راولپنڈی کو ملانے والا مرکزی راستہ فیض آباد انٹر چینج بھی بند کردیا گیا، جڑواں شہروں میں میٹرو بس سروس بھی تا حکم ثانی بند کردی گئی، سکستھ روڈ سے فیض آباد تک بیشتر کاروباری مراکز بند، فیض آباد لاری آڑے پر ہوٹل اور ریسٹورنٹ خالی کرادئیے گئے۔ 
آئی جے پی روڈ پر بھی رکاٹیں کھڑی کرنے کا سلسلہ شروع ہے، دفعہ144کی خلاف ورزی کسی صور ت نہیں ہونے دینگے، پولیس افسران کو حالات کی نگرانی کا ٹاسک دے دیا گیا ہے، امن و امان کی صورت حال خراب کرنے کی اجازت کسی کو نہیں دینگے۔
امن میں خلل ڈالنے والوں سے نمٹنے کیلئے خصوصی دستے تیار ہیں، سیف سٹی کیمروں کی مدد سے شہر کی نگرانی کی جارہی ہے، احتجاج کیلئے جو بھی نکلا قانون حرکت میں آئے گا۔