اسرائیل کی لبنان پر بمباری،5پیرامیڈیکس سمیت62شہید 

اسرائیل کی لبنان پر بمباری،5پیرامیڈیکس سمیت62شہید 
کیپشن: Israel's bombing of Lebanon, 62 martyrs including 5 paramedics

ایک نیوز: اسرائیل کی لبنان پر بمباری،5پیرامیڈیکس ورکرزسمیت62افراد شہید ہو گئے۔
لبنانی علاقے چیاہ میں بمباری سے2رہائشی اپارٹمنٹ ملبے کا ڈھیر،درجنوں افراد شہید ہوئے، ایک گھر پر فضائی حملے میں ہسپتال کے ڈائریکٹر سمیت6افرادشہید ہوگئے، بیروت کے مضافاتی علاقوں میں رات بھر فضائی حملے جاری رہے۔
 الجبیان کے علاقے میں حزب اللہ اور اسرائیل فوجیوں میں شدیدلڑائی ہوئی،شہدا کی مجموعی تعداد3 ہزار 645ہوگئی جبکہ15ہزار335افراد زخمی ہیں۔
دوسری جانب حماس کا کہنا ہے کہ اسرئیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور سابق وزیر دفاع یودگیلنٹ کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا خیر مقدم کرتے ہیں،عالمی عدالت انصاف جنگی جرائم میں ملوث دیگر اسرائیلی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کرے۔
حماس کے مطابق فلسطینی سرزمین پر ناجائز قابض اور جنگی جرائم میں ملوث نمام اسرائیلی رہنماؤں کا عدالتی احتساب ہونا چاہیے،نیتن یاہو اور یووگیلنٹ کی گرفتاری ضروری ہے تاکہ غزہ میں جنگی جرائم سے متعلق تفتیش مکمل ہو۔