جنگ بندی کے بعد 'تمام فوجی سرگرمیاں روک دیں گے' حماس

Nov 23, 2023 | 21:22 PM

ایک نیوز :حماس نے اعلان کیا ہے کہ فلسطین اور اسرائیل کے درمیان  جنگ بندی کے نفاذ کے بعد 'تمام فوجی سرگرمیاں روک دیں گے۔

تفصیلات کےمطابق حماس نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی جمعہ کو مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بجے سے نافذ العمل ہوگی۔حماس  نے کہا کہ جنگ بندی چار دن تک جاری رہے گی، قسام بریگیڈز اور دیگر "فلسطینی دھڑے" "تمام فوجی سرگرمیاں روک دیں گے اور اسی طرح چار روزہ جنگ بندی کے دوران اسرائیلی طیاروں کی جنوبی غزہ پر پروازیں مکمل طور پر بند ہو جائیں گی۔

حماس نے کہا کہ اسرائیلی طیارے غزہ شہر اور شمالی غزہ پر روزانہ چھ گھنٹے کے لیے پرواز کرنا بند کر دیں گے ،رہائی پانے والے ہر اسرائیلی یرغمالیوں کے بدلے تین فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا جائے گا چار دنوں کے اندر کل 50 اسرائیلی یرغمالی خواتین اور بچوں کو رہا کیا جائے گا 200 امدادی ٹرکوں کو روزانہ غزہ جانے کی اجازت دی جائے گی۔ غزہ میں روزانہ چار ایندھن کے ٹرکوں کو جانے کی اجازت ہوگی، جس میں "کھانا پکانے والی گیس" بھی شامل ہے۔

مزیدخبریں