ویب ڈیسک :وفاقی تحقیقاتی ادارے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے کارروائی کرتے ہوئے سابق سی ای او ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان شیخ اختر حسین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم شیخ اختر حسین نے جعلی ڈگری کی بنیاد پر سی ای او کی تعیناتی حاصل کی۔ ملازمت کے حصول کیلئے ملزم کی جانب سے پیش کردہ پی ایچ ڈی کی ڈگری جعلی ہے۔ ملزم سال 2018 اور 2019 کے دوران بطور سی ای او ڈریپ تعینات رہے۔
ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ سابق سی ای او ڈریپ نے جعلی ڈگری کا استعمال کیا،سری لنکا انٹرپول نے جعلی ڈگری کا پول کھولا،ظاہر کردہ یونیورسٹی کسی ادارے سے رجسٹرڈ بھی نہیں۔