وزارت داخلہ نے تین طیاروں کی مرمت کے لیے اضافی بجٹ مانگ لیا 

Nov 23, 2023 | 20:17 PM

ایک نیوز :وزارت داخلہ نے تین طیاروں کی مرمت کے لیے اضافی بجٹ مانگ لیا ۔

تفصیلات کےمطابق وزارت داخلہ نے 15 کروڑ روپے کی ضمنی گرانٹ کے لیے سمری وزیراعظم کو بھجوا دی ،اضافی بجٹ تین سیسنا طیاروں کے سپیئر پارٹس خریدنے کے لیے مانگا گیا ۔سیسنا طیارے وزارت داخلہ کے 50 ایوی ایشن اسکواڈرن کے زیر استعمال رہے ،اسکواڈرن کا ایک سیسنا طیارہ 2022، دوسرا 2021 سے گراؤنڈ ہیں،طیارے امریکہ کی جانب سے فراہم کیے گئے تھے ۔وزارت داخلہ کے ایئر ونگ کے اثاثے انسداد منشیات و انسداد دہشتگردی کارروائیوں میں استعمال ہوتے تھے۔

مزیدخبریں