ایک نیوز :الیکشن کمیشن کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات کالعدم قرار دینے کے فیصلہ پر پی ٹی آئی کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔
ترجمان تحریک انصاف نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ ادارے کے مسلسل متعصبانہ رویے کے تناظر میں توقعات کےعین مطابق ثابت ہوا جس نے پی ٹی آئی اور بالخصوص اس کے چئیرمین کو انتخابات سے باہر رکھنے کی سازش ایک بار پھر بے نقاب کر دیاہے۔"بلا" تحریک انصاف کا انتخابی نشان تھا، ہے اور "بلے" کا نشان بیلٹ پیپر پر آئندہ بھی رہے گا،
ترجمان پاکستان تحریک انصاف نے بتایا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کا جائزہ لینے کے بعد آئینی قانونی اور سیاسی راستوں سے اس کے خلاف بھرپور چارہ جوئی کی جائےگی
ترجمان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے بارہا درخواستوں کے باوجود انٹرا پارٹی انتخاب کے معاملے کو ایک مخصوص مقصد کے تحت بلاجواز التوا کا شکار کیے رکھاتحریک انصاف کی چیف الیکشن کمیشنر سے ہونے والی دو ملاقاتوں میں پارٹی کو آئینی حقوق کے تحفظ کی یقین دہانی کروائی گئی مگر فیصلہ اس کے برعکس ثابت ہوا۔ "بلا" تحریک انصاف کا انتخابی نشان تھا، ہے اور "بلے" کا نشان بیلٹ پیپر پر آئندہ بھی رہے گا،
ترجمان تحریک انصاف نے یہ بھی کہا کہ مخالفین کے چیئرمین پی ٹی آئی کو مائنس کرنے یا تحریک انصاف سے "بلے" کا نشان واپس لینے کے عزائم کبھی پورے نہیں ہوں گے، الیکشن کمیشن فیصلے کو مناسب فورم پر چیلنج کیا جائے گا جو کہ تحریک انصاف کا قانونی حق ہے،انٹرا پارٹی انتخابات کے حوالے سے چئیرمین پارٹی کی ہدایات کی روشنی میں کور کمیٹی آئندہ لائحہ عمل طے کرے گی۔