بگ بیش لیگ: پاکستان کرکٹرز کے این او سی کے معاملے پر کرکٹرز کی تشویش بڑھنے لگی

Nov 23, 2023 | 20:14 PM

ویب ڈیسک :آسٹریلوی کرکٹ لیگ بگ بیش کے لیے پاکستانی کرکٹرز کے این او سی کے معاملے پر کرکٹرز کی تشویش بڑھنے لگی۔

ذرائع کےمطابق بگ بیش میں پاکستان کے تین کھلاڑیوں کے ساتھ فرنچائزز کے معاہدے ہیں جنہیں تاحال این او سی جاری نہیں ہوئے ،حارث رؤف اور اسامہ میر میلبرن اسٹارز اور زمان خان کا سڈنی تھنڈرز کے ساتھ معاہدہ ہے۔بگ بیش لیگ 7 دسمبر سے شروع ہو رہی ہے،پی سی بی کے مطابق  بی بی ایل کے لیے این او سی کا تاحال فیصلہ نہیں ہوا، این او سی جاری کرنے کا معاملہ زیرغور ہے، اس پر بہت جلد اپ ڈیٹ جاری کریں گے۔

مزیدخبریں