تحریک انصاف کے کئی رہنماؤں  نے پارٹی کو خیر باد کہہ دیا 

تحریک انصاف کے کئی رہنماؤں  نے پارٹی کو خیر باد کہہ دیا 
کیپشن: تحریک انصاف کے کئی رہنماؤں  نے پارٹی کو خیر باد کہہ دیا 

ایک نیوز :لاہور، قصور، شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب کے قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشست کے امیدواروں نے پاکستان تحریک انصاف کو خیر باد کہہ دیا، پارٹی چھوڑنے والوں میں عبدالکریم خان،خالد گھرکی،طارق محمود باجوہ اور ندیم ہارون شامل ہیں۔

مزاحمتی سیاست اور پی ٹی آئی پالیسی کے بعد لاہور سے مختلف رہنماؤں نے پی ٹی آئی کو خیرباد کہہ دیا۔پی پی 148 کے امیدوارعبدالکریم خان اور پی پی 150 کے امیدوار خالد گھرکی پارٹی چھوڑنے والوں میں شامل ہیں۔

شیخوپورہ سے ایم پی اے کے امیدوار ملک محمد اقبال شامل پارٹی چھوڑنے والوں میں شامل ہیں۔ننکانہ صاحب سے امیدوار طارق محمود باجوہ پارٹی چھوڑنے والوں میں شامل ہیں۔

قصور سے پی ٹی آئی کے امیدوار ندیم ہارون نے بھی تحریک انصاف سے راہیں جدا کرلیں۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ملک میں مثبت سیاست کی روش کو قائم رکھنا چاہتے ہیں، پی ٹی آئی میں رہ کر مثبت سیاست نہیں کی جاسکتی ہے۔