تاجروں نے حکومت کے سمارٹ لاک ڈاؤن کو مسترد کردیا

تاجروں نے حکومت کے سمارٹ لاک ڈاؤن کو مسترد کردیا
کیپشن: تاجروں نے حکومت کے سمارٹ لاک ڈاؤن کو مسترد کردیا

 ویب ڈیسک :تاجروں نے پنجاب حکومت کی جانب سے جمعہ،ہفتہ کومارکیٹیں دوپہر3بجے کھولنے کا فیصلہ مسترد کردیا ۔

تفصیلات کےمطابق انجمن تاجران نے  پنجاب حکومت کے فیصلے پر شدید تحفظات کا اظہارکیا ہے ،صدر انجمن تاجران مجاہد مقصود بٹ کی زیرصدارت ہنگامی اجلاس ہوا ۔

اجلاس میں لاہور کی مارکیٹوں کے صدور نے  شرکت کی ، اجلاس میں پنجاب حکومت کے سمارٹ لاک ڈاؤن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر انجمن تاجران نے مشورہ دیا کہ حکومت جمعہ کے بجائے ہفتہ کو مارکیٹیں بند کرلے،جمعہ کو مارکیٹیں3بجے کھولنے سے تاجربرادری کوبڑا نقصان ہوگا، خدارا مارکیٹوں کوبند کرنےکے بجائے دھواں چھوڑنےوالی گاڑیوں،فیکڑیوں کوبند کیا جائے،مہنگائی کے اس دور میں تاجروں سے روٹی کا نوالہ مت چھینا جائے،بجلی بلز،مہنگائی کے طوفان نے تاجروں کی کمر توڑ دی ہے۔ پنجاب حکومت جمعہ کو مارکیٹیں تین بجے کھولنے کے فیصلے پر نظرثانی کرے۔

مجاہد مقصود بٹ نے مزید کہا کہ حکومت مارکیٹوں کے بجائے سرکاری دفاتر،بینکوں کو بند کروائے۔