ایک نیوز : سانحہ 9 مئی میں ملوث شرپسند عناصر کے خلاف کارروائی نہ کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف بھی کارروائی کا فیصلہ ہوگیا۔
تفصیلات کےمطابق ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ حساس اداروں کی جانب سے شرپسند عناصر کی پشت پناہی کرنے والوں کی فہرست تیار کر لی گئی،ذرائع نے دعوی کیا کہ پولیس اہلکاروں نے شرپسند عناصر کے خلاف کارروائی کی بجائے سہولت کاری کی، حساس اداروں کی جانب سے فراہم کی گئی فہرستوں پر بھی کارروائی نہ کی گئی،گزشتہ روز آر پی او راولپنڈی نے تین تھانوں کے ایس ایچ اوز کو نوکری سے برطرف کر دیا تھا ۔برطرف ہونے والوں میں تھانہ کینٹ، تھانہ روات اور تھانہ دھمیال کے ایس ایچ اوز شامل تھے ۔