ویب ڈیسک: غیرملکی کرنسی کا کاروبار کرنے والے بینکس پر نگران حکومت نے غیرمعمولی منافع پر 40فیصد ٹیکس عائد کیا ہے جو رواں ماہ کے دوران ہی ادا کرنا ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزارتِ خزانہ کی جانب سے بینکوں کے غیر ملکی کرنسی کاروبار پر غیر معممولی منافع پر 40فیصد ٹیکس عائد کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس میں بینکوں کو ٹیکس ادائیگی کیلئے حتمی تاریخ سے آگاہ کردیا گیا۔
نگران وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری ٹیکس نوٹیفکیشن کے مطابق بینکوں کو ونڈ فال منافع پر اضافی 40فیصد ٹیکس 30 نومبر 2023 تک ادا کرنے کی مہلت دی گئی ہے۔ مقررہ مدت تک غیر ملکی کرنسی کا کاروبار کرنے والے بینکس کو اضافی ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔