ایک نیوز: انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق ایم پی اے نذیر چوہان اور دیگر کیخلاف پولیس پر حملہ کیس کی سماعت 25 نومبر تک ملتوی کردی ہے۔عدالت نے پراسیکیوشن کو مقدمہ کے دیگر گواہوں کو پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے کیس کی سماعت کی۔ وکیل خواجہ وسیم اور عمران ہمایوں چیمہ عدالت میں پیش ہوئے۔ سابق ایم پی اے نذیر چوہان اور دیگر ملزمان نے عدالت میں پیش ہو کر حاضری مکمل کرائی۔
ملزمان کے خلاف آٹھ گواہوں کے بیانات قلمبند کیے جا چکے ہیں ۔ پولیس نے ملزمان کی اخراج رپورٹ عدالت میں جمع کرائی تھی۔ عدالت نے پولیس کی اخراج رپورٹ کو مسترد کر دیا تھا۔
ذزیر چوہان٫سعد نزیر ٫عابد علی ٫ رفاقت علی٫ حافظ رضوان ٫ قاسم ٫ فیصل مقبول اور قمر عباس کی اخراج رپورٹ پیش کی گئی تھی۔ نذیر چوہان اور دیگر کیخلاف تھانہ چوہنگ میں مقدمہ درج ہے۔