ایک نیوز: سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی کو واپس لانے کے لیے نگراں وفاقی حکومت نے انٹرپول سے رابطہ کیا ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کے انٹرپول حکام سے رابطے کے دوران مونس الہٰی کے خلاف تمام مقدمات کی تفصیل انٹرپول حکام سے شیئر کی گئی ہے اور گرفتاری کے لیے ریڈ نوٹس جاری کرانے کا عمل شروع ہوچکا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے اور نگراں وفاقی حکومت نے مونس الہٰی سے متعلق تمام ڈیٹا مانگا تھا۔ جو نگراں پنجاب حکومت نے وفاقی حکومت اور ایف آئی اے کے حوالے کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مونس الہٰی کی پراپرٹیز کو منجمد اور ان کے بینک اکاؤنٹس کو فریز کرنے کا فیصلہ بھی ہوگیا۔ ماضی میں مطلوب مجرموں کی پاکستان حوالگی کی مثالیں موجود ہیں۔