FIAسائبر کرائم کارروائی: ماڈلنگ کی آڑ میں جنسی ہراسگی میں ملوث ملزم گرفتار

FIAسائبر کرائم کارروائی: ماڈلنگ کی آڑ میں جنسی ہراسگی میں ملوث ملزم گرفتار
کیپشن: FIA cyber crime action: accused involved in sexual harassment under the guise of modeling arrested

ایک نیوز: ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے کارروائی کرتے ہوئے ماڈلنگ کی آڑ میں جنسی ہراسگی میں ملوث ملزم گرفتار کرلیا۔ 

ایف آئی اے کے مطابق ملزم دانیال مختار کلاسیفائیڈ ویب سائٹس پر ملازمت کے جعلی اشتہارات لگاتا تھا۔ ملزم خود کو ماڈلنگ ایجنسی کا مالک ظاہر کرتا تھا۔ ملزم ضرورت برائے ماڈلز کے اشتہارات لگا کر خواتین کو اپنے جال میں پھنساتا تھا۔ 

ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے متعدد خواتین سے ملازمت کے نام پر قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز کا مطالبہ کیا۔ ملزم قابل اعتراض تصاویر کی آڑ میں خواتین کو ہراساں اور بلیک میل کرتا رہا۔

ایف آئی اے نے شکایت موصول ہونے پر ملزم کو اڈیالہ روڈ راولپنڈی سے گرفتار کیا۔ ملزم کے قبضے سے موبائل فون اور قابل اعتراض مواد برآمد کر لیا گیا ہے۔

ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔