262 ادویات کی قیمتیں 125 فیصد تک بڑھائے جانے کا امکان

262 ادویات کی قیمتیں 125 فیصد تک بڑھائے جانے کا امکان
کیپشن: The prices of 262 medicines are likely to be increased by 125%

ایک نیوز: 262 ادویات کی قیمتیں 15 سے 125 فیصد تک بڑھانے کے معاملے پر نگران وزیر خزانہ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا۔ جس میں 5 نکاتی ایجنڈا زیر غور آئے گا۔

ذرائع کے مطابق ای سی سی 262 ادویات کی ریٹیل قیمتوں میں اضافے کی سمری پر غور کرے گی۔ اس کے علاوہ ای سی سی ربیع سیزن 2023 کیلئے یوریا کھاد کی درآمد کی سمری زیر غور لائی جائے گی۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ اور پنجاب کیلئے جولائی تا ستمبر 2023 کیش کریڈٹ کی سمری پیش کی جائیگی، بلوچستان جھل مگسی میں تیل و گیس کی تلاش کیلئے مارجنل پالیسی پرائسنگ مراعات دینے پر بھی غور ہو گا۔ 

نادرا کیلئے حکومت کی ری لینڈنگ پالیسی میں رعایت کرنے کی سمری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔