سب سے پاپولر ہیرو کون ؟آئی ایم ڈی بی فہرست جاری

Nov 23, 2023 | 14:42 PM

 ویب ڈیسک : آئی ایم ڈی بی نے 2023 کے بالی وڈ کے  10 مقبول  ترین انڈین اسٹارز کی فہرست جاری کر دی ہے۔ شاہ رخ خان ایک دفعہ پھرسرفہرست ۔

بالی ووڈ سپراسٹار شاہ رخ خان سب سے آگے ہیں۔ 2023 میں بالی وود کے بادشاہ نے 2 اہم بلاک بسٹر فلمیں ’پٹھان‘ اور ’جوان‘ دیں، جو دنیا بھر میں بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر کی سب سے بڑی  بالی وڈ فلمیں ہیں۔ اداکارہ عالیہ بھٹ اور دیپکا پادوکون بالترتیب نمبر 2 اور نمبر 3 پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہیں۔

چوتھے مقام پر اداکارہ وامیکا گبی ہیں نین تارا، تمنا بھاٹیہ، قرینہ کپور خان اور شوبھتا دھولیپال آئی ایم ڈی بی کی فہرست میں بالترتیب پانچویں، چھٹے، ساتویں اور آٹھویں مقام پر ہیں۔ بالی ووڈ کے ’کھلاڑی‘ اکشے کمار نویں مقام پر اور وجئے سیتوپتی دسویں مقام پر ہیں۔

مزیدخبریں