ایک نیوز: قائد مسلم لیگ (ن) و سابق وزیر اعظم نواز شریف اور قانونی ٹیم کی توجہ کیسز پر مرکوز ہونے سے پارٹی مہم کے آغاز میں تاخیر ہونے کا خدشہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق نواز شریف کی اپیلوں پر زیر سماعت کیس مہم میں تاخیر کی بڑی وجہ ہیں، میاں نواز شریف اور قانونی ٹیم کا فوکس اس وقت کیس پر مرکوز ہے۔
پارٹی کی منشور کمیٹی نے بھی تاحال کام مکمل نہیں کیا، اپیلوں پر فیصلے کے بعد بھرپور انتخابی مہم شروع کی جائے گی۔
ٹکٹوں کی درخواستوں پر فیصلے کے لیے نواز شریف کی سربراہی میں پارلیمانی بورڈز کی تشکیل جلد مکمل کی جائے گی، لیگی قیادت کو ٹکٹوں کے معاملے پر اندرونی اختلافات کا بھی خدشہ ہے۔
پارٹی ٹکٹ کے لیے 4 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں جس کا حتمی فیصلہ میاں نواز شریف خود کریں گے۔
قائد مسلم لیگ ن گزشتہ چار روز سے مری اور گلیات میں موجود ہیں۔