ایک نیوز: الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات کا12صفحات کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق تحریری فیصلہ 12صفحات پرمشتمل ہے،الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے پارٹی آئین 2017کے مطابق تمام پارٹی عہدیداران چارسال کیلئے منتخب ہونگے۔
تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے عہدیداران کی مدت13جون2021کوختم ہوئی،الیکشن کمیشن نے پارٹی کوقانون کے مطابق نوٹس جاری کیا،پی ٹی آئی کی جانب سے 2019میں کروناوباء کے باعث ایک سال کاوقت دیا۔
تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے 24مئی 2021کوانٹراپارٹی انتخابات کی یاددہانی کیلئے نوٹس بھیجا،تحریک انصاف صاف و شفاف انٹرا پارٹی انتخابات کرانے میں ناکام رہی،انٹرا پارٹی انتخابات کے نتائج کسی صورت قبول نہیں کئے جا سکتے،تحریک انصاف مقررہ وقت میں ایک سال کی توسیع کے باوجود شفاف انٹرا پارٹی انتخابات نہیں کر اسکی۔