ڈیفنس کارحادثہ: ملزم افنان کا مزید 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

ڈیفنس کارحادثہ: ملزم افنان 5 روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد عدالت پیش
کیپشن: Defense car accident: Accused Afnan appears in court after 5-day physical remand

ایک نیوز: ڈیفنس کارحادثہ میں 6 افراد کی ہلاکت کے الزام میں گرفتار ملزم افنان کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد عدالت پیش کیا گیا۔ جہاں عدالت نے ملزم کا مزید 5 روزہ جسمانی ریمانڈ مںظور کرلیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق ڈیفنس کارحادثہ میں ٹکر سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد کو ہلاک کرنے کے مقدمے کی سماعت انسداد دہشتگردی لاہور کی عدالت میں ہوئی۔انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل نے سماعت کی۔  پولیس نے ملزم افنان کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد پیش کیا۔ ملزم کو سخت سکیورٹی میں عدالت پیش کیا گیا۔

 عدالت نے ملزم کی تفصیلی تفتیشی رپورٹ طلب کر لی۔ پولیس نے ملزم کے ٹیسٹ مکمل کرانے کے لیے مزید تیس دن کا جسمانی ریمانڈ مانگ لیا۔

عدالت نےمزید 5 روزہ جسمانی ریمانڈ مںظور کرلیا۔

مقدمہ مدعی کی جانب سے انکے وکیل رانا مدثر عمر عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ پانچ دن میں کیا پراگرس ہے ؟تفتیشی افسر نے عدالت کے روبرو بتایا کہ جائے وقوعہ سے ویڈیو دیکھی ہیں ،پولی گرافک ٹیسٹ کرانے کے لیے وقت درکار ہے ، عمر کے تعین کا جزوی ٹیسٹ ہوا ہے مکمل ٹیسٹ کے لیے وقت درکار ہے ۔
ملزم کے وکیل نے کہا کہ ملزم کے جسمانی ریمانڈ پر اعتراض ہے ۔ 

یاد رہے کہ ملزم کے خلاف مقدمے میں دہشتگردی کی دفعات شامل کی گئی تھیں۔ عدالت نے پولیس کو تفتیش کےلیے پانچ روز کا جسمانی ریمانڈ دیا تھا۔