اورنگی ٹاؤن: ڈکیتی میں ملوث ڈی ایس پی معطل، تنخواہ، الاؤنسز ملتے رہیں گے

اورنگی ٹاؤن: ڈکیتی میں ملوث ڈی ایس پی معطل، تنخواہ، الاؤنسز ملتے رہیں گے
کیپشن: Orangi Town: DSP involved in robbery suspended, salary, allowances will continue

ایک نیوز: کراچی میں اورنگی ٹاون میں تاجر کے گھر ڈکیتی میں ملوث زیرتربیت ڈی ایس پی عمیر طارق کی معطلی کا نوٹی فیکشن جاری کر دیا گیا ہے۔ معطلی کے دوران ڈی ایس پی کو تنخواہ اور الاؤنسز ملتے رہیں گے۔ تاہم متاثرہ تاجر کو تاحال بقیہ رقم اور سامان واپس نہیں مل سکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کی وردی میں زیر تربیت ڈی ایس پی عمیر طارق کے کالے کارنامے سامنے آگئے۔ تاجر کے گھر ڈکیتی کا مقدمہ درج ہونے کے بعد عہدے سے معطلی کا نوٹی فیکشن جاری کر دیا گیا۔ 

نوٹیفکیشن کے مطابق تاجر کے گھر کروڑوں کی چھاپہ نما ڈکیتی کرنے والے ڈی ایس پی کو معطلی کے دوران تنخواہ اور الاؤنسز ملتے رہیں گے۔ جبکہ واقعے کے متاثرہ تاجر کو تاحال بقیہ رقم اور سامان نہیں مل سکا۔

چھاپے کی سرپرستی میں ملوث ایس ایس پی ساؤتھ عمران قریشی کو بھی عہدے سے ہٹا کر سی پی او رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس سے قبل عمیر طارق بجاری کے دیگر علاقوں میں چھاپہ نما واردتوں کی شکایات سامنے آ چکی ہیں۔

گلشن اقبال، درخشاں اور سہراب گوٹھ میں متاثرہ شہریوں نے عمیر طارق کے خلاف شکایات درج کرائی ہیں۔ شہریوں کی شکایات پر معطل ڈی ایس پی کےخلاف محکمانہ تحقیقات اور کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔