آئی جی پنجاب کےوارنٹ گرفتاری اور توہین عدالت نوٹس پرفیصلہ محفوظ

Nov 23, 2023 | 12:49 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: لاہور ہائیکورٹ میں پرویز الہی کو بحاظت گھر نہ پہچانے کے معاملے پر پولیس افسران کے خلاف توہین عدالت کی متفرق درخواستوں پر سماعت میں عدالت نے اسلام آباد آئی جی ورانٹ گرفتاری اور توہین عدالت نوٹسز پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

تفصیلا ت کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سلطان تنویر نے قیصرہ الہیٰ کی درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ آئی جی اسلام آباد کہاں ہے گزشتہ سماعت پر عدالت نے انہیں ہر صورت پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔

ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد نے عدالت کو بتایا کہ اسلام آباد پولیس نے پر ویز الہیٰ کو گرفتار کیا،اسلام آبادہائیکورٹ نے پرویز الہی کی نظر بندی کو غیر قانونی قرار نہیں دیا اور آئی جی اسلام آباد سپریم کورٹ میں پیشی کے باعث حاضر نہیں ہوسکے۔ہم نے تحریری طور پر عدالت سے معافی مانگی ہے۔

عدالت نے ریمارکس دئیے کہ عدالتیں فیصلہ کرتی ہے اس پر کس طرح عملدآمد کروایا جائے۔

پرویز الہی کے وکیل آفتاب باجوہ نے عدالت میں کہا کہ آپ مجھے بیلف مقرر کر دیں میں آئی جی پنجاب اور اسلام آباد آئی جی کو گرفتار کروالوں گا۔

عدالت نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ پتہ نہیں کس کس کو پکڑ کر لے آئنگے۔عدالت نے ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی اسلام آباد کو لازمی پیش ہونا چاہیے۔

آئی جی اسلام آباد خود کو لاہور ہائیکورٹ آکر کمرہ عدالت خود کو پیش کریں،عدالتیں آڈر پاس کرتی ہے بتائیں اب اس پر کیسے عملدادمد کروائیں؟۔

 عدالت نے ڈی آئی جی انوسٹی گیشن اور ڈی آئی جی آپریشن کے تحریری بیان میں جمع  کروانے پر بھی فیصلہ محفوظ کر لیا۔

یاد رہے کہ عدالت نےآئی جی اسلام آباد، چیف کمشنر اسلام آباد اورتوہین عدالت کےمرتکب افسران کو آج سماعت پر ہرصورت عدالت پیش ہونے کا حکم دے رکھا تھا۔جسٹس سلطان تنویر احمد نے قیصرہ الٰہی کی درخواست پر سماعت کی عدالت عالیہ نے چوہدری پرویز الٰہی کو کسی بھی کیس میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا۔

عدالت عالیہ نے پولیس افسران کو سابق وزیر اعلی کو بحفاظت گھر پہنچانے کی ہدایت کی۔پولیس افسران نے چوہدری پرویز الٰہی کو بحفاظت گھر پہنچانے میں ناکام رہے۔اسلام آباد پولیس نے چوہدری پرویز الٰہی کو گرفتار کرکے عدالت کی توہین کی۔عدالت ذمہ دار پولیس افسران کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے ۔

مزیدخبریں