فراڈ کیس: پنجاب پولیس کو کراچی میں چھاپہ مارنا مہنگا پڑگیا

فراڈ کیس: پنجاب پولیس کو کراچی میں چھاپہ مارنا مہنگا پڑگیا
کیپشن: Fraud case: Punjab Police's raid in Karachi became expensive

ایک نیوز: چیک باؤنس اور فراڈ کے کیس میں لاہور پولیس کو کراچی میں چھاپہ مارنا مہنگا پڑگیا۔ پنجاب پولیس کے اہلکاروں نے مقامی پولیس کے بغیر چھاپہ مارا تو انہیں لینے کے دینے پڑگئے۔ 

تفصیلات کے مطابق بنگلے میں موجود لوگوں نے پنجاب پولیس کے اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ چھاپہ مار کارروائی سندھی مسلم سوسائٹی کے علاقے میں کی گئی تھی۔

واقعے کی اطلاع پر کراچی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بنگلے میں موجود متعدد افراد کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا جبکہ پنجاب پولیس کے زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ 

پولیس حکام کے مطابق زخمی پولیس افسر کی شناخت اعجاز کے نام سے ہوئی ہے۔ جبکہ واقعے کا مقدمہ درج کر رہے ہیں۔