ایک نیوز: آفیشل سیکرٹ ایکٹ خصوصی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو عدالت پیش کرنے کا حکمنامہ جاری کردیا۔
تفصیلا ت کے مطابق خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے 2 صفحات پر مشتمل حکمنامہ جاری کیا۔
حکمنامہ میں کہا گیا ہے کہ پراسیکیوشن شواہد ریکارڈ کرنے کیلئے سائفرکیس کی سماعت آج کیلئے اڈیالہ جیل میں مقرر تھی۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے جیل سماعت اور 29 اگست سے بعد تک کی کاروائی کالعدم قرار دےدی۔
حکمنامہ میں مزید کہا گیا ہےکہ جیل حکام چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش کریں، چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو28 نومبر کو عدالت میں پیش کیاجائے،۔