مونس الہیٰ کےمنجمد بینک اکاؤنٹس اور جائیدادکی تفصیلات سامنےآ گئیں

Nov 23, 2023 | 11:15 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہیٰ کے بیٹے مونس الہیٰ کی منجمد ہونے والی جائیداد اور بینک اکاونٹس کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما مونس الٰہی کے خلاف ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں عدالتی حکم پر بینک اکاؤنٹس منجمد کردیے گئے ہیں۔ جن کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

دستاویز کے مطابق مؤنس الہی کے لاہور میں 8 مختلف بینک اکاؤنٹس منجمد کیے گئے ہیں، ان کے مختلف بینک اکاؤنٹس میں 48 کروڑ 76 لاکھ سے زائد کی رقم آئی اور انہوں نے ساری رقم ان بینک اکاؤنٹس سے نکلوا لی۔

دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ مونس کے رقم جمع کرانے اور منتقل کرنے میں استعمال ہونے والے بینک اکاؤنٹس منجمدکردیئے، ان کے مختلف بینک اکاؤنٹس منی لانڈرنگ کیلئے استعمال ہوئے ہیں۔

دستاویز کے مطابق مونس الٰہی کی 6 مختلف پراپرٹیز کو بھی منجمد کر دیا گیا ہے، ان کی قصور میں5 اور راولپنڈی میں ایک پراپرٹی کو منجمد کیا گیا، انہوں نے پراپرٹیز منی لانڈرنگ سے بنائی ہیں، اور عدالت کے حکم پر ان کے بینک اکاؤنٹس اور پراپرٹیز کو منجمد کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں