کراچی:سی ٹی ڈی کی کارروائی میں کالعدم تنظیم کے4دہشتگردگرفتار

Nov 23, 2023 | 10:40 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: کراچی کے تھانہ سائٹ اے کی حدود میں سی ٹی ڈی نےکارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 4 دہشتگردوں کو گرفتارکرلیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشتگرد پاکستان بازار میں مولانا رحیم اللہ کے قتل میں ملوث ہیں۔کارروائی خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی،۔

ترجمان سی ٹی ڈی کےمطابق ملزمان میں محمد امین،محمد شاہنواز،معاذ خان اور یاسین خان شامل ہیں، دہشتگردوں سے دونائن ایم ایم  اور دو ٹی ٹی پسٹل برآمد ہوئی۔ 

ترجمان نے بتایا کہ ملزمان نے پاکستان بازار میں مولانا رحیم اللہ کو قتل کیا،واردات کا مقدمہ تھانہ پاکستان بازار میں درج ہے،ملزمان نےاقبال مارکیٹ میں محمد شمیم کو ٹارگٹ کرنے کے بعد قتل کیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کےمطابق ملزمان سےوارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمدکیاگیا،ملزم امین عرف منا اورشاہنواز کالعدم تنظیم کے خطرناک دہشت گردہیں،جو اقدام قتل کےمقدمات میں 9 سال جیل کاٹ چکا ہے۔جبکہ ملزم شاہنواز قتل اقدام قتل میں18ماہ جیل کاٹ چکا ہے۔

ملزمان اورنگی ٹاؤن میں کالعدم تنظیم کےنیٹ ورک کوپھیلاناچاہتےتھے۔

مزیدخبریں