شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی جانب سے آگاہی انسداد منشیات مہم 

شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی جانب سے آگاہی انسداد منشیات مہم 
کیپشن: Anti-Narcotics Awareness Campaign by Pakistan Army in North Waziristan

ایک نیوز: پاک فوج کے زیر اہتمام پورے شمالی وزیرستان میں منشیات سے متعلق آگاہی مہم چلائی گئی۔ مہم کا مقصد نوجوانوں کو منشیات کے متعلق شعور دلانا اور اس کے تاحیات نقصانات سے آگاہ کرنا تھا۔ 

شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں نشے کے منفی اثرات کو اجاگر کرنے کے لیے ریلیاں نکالی گئیں۔ اس موقع پر پاک فوج، سول انتظامیہ اور مقامی افراد کے علاوہ ملکان، مشران، علماء اور طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ 

منشیات سے متعلق آگاہی مہم کے دوران نوجوانوں کو منشیات کے متعلق معلوماتی ویڈیوز دکھائی گئیں۔ کھیلوں کی اہمیت اجاگر کرنے اور نوجوانوں کو کھیلوں کی طرف راغب کرنے کے لیے کرکٹ میچ کا انعقاد کیا گیا۔ 

اس موقع پر ملکی مشران اور مقامی افراد نے پاک فوج کے منشیات کے خلاف مثبت اقدام کی بھرپور پذیرائی کی اور کہا کہ ایسی شعور اجاگر کرنے والی تحریکوں کے شمالی وزیرستان میں مثبت اور دیر پا اثرات مرتب ہوں گے۔