پاکستان بمقابلہ نیدرلینڈزٹوئنٹی سیریزملتوی

پاکستان بمقابلہ نیدرلینڈزٹوئنٹی سیریزملتوی
کیپشن: Pakistan vs Netherlands Twenty20 series postponed

ویب ڈیسک:آئندہ سال پاکستان اورنیدرلینڈزکےدرمیان ٹی ٹوئنٹی سیریزشیڈول تھی جوکہ اب ملتوی کردی گئی ہے۔
تفصیلات کےمطابق آئندہ سال مئی میں پاکستان کی نیدرلینڈزکےساتھ ٹی ٹوئنٹی سیریزطےتھی جوکہ ملتوی کردی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سیریز پاکستان کرکٹ بورڈ کی درخواست پر ملتوی کی گئی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے اگلے سال مئی میں نیدرلینڈز کا دورہ کرتے ہوئے3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلنی تھی۔
تاہم ہائی پرفارمنس منیجر نیدرلینڈز کرکٹ بورڈ رونالڈ لیفبریو کا کہناہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے شیڈول کھلاڑیوں کے ورک لوڈ پر سیریز ملتوی کی گئی ہے۔
دوسری جانب سیریز ملتوی ہونے کی خبر سے متعلق پاکستان کرکٹ بورڈ کا اب تک کوئی مؤقف سامنے نہیں آیا ہے۔