ویب ڈیسک:سوشل میڈیاپروائرل ہونےوالی ویڈیوبھارت میں گھرمیں موجودایک پاپےبنانےوالےکارخانےکی ہے، جسےدیکھ کرصارفین نےحفظان صحت سےمتعلق سوالات اٹھادیے۔
تفصیلات کےمطابق بھارت میں گھریلوسطح پربنائےگئےپاپےکےکارخانےکی ایک ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل ہوئی جس پرسوشل میڈیاصارفین نےاس عمل کوصحت کیلئےنقصان دہ قراردےدیا۔
ویڈیو میں اس کارخانے میں پاپے بنانے کے مکمل عمل کو دیکھا جاسکتا ہے، تاہم یہاں پر صفائی ستھرائی کا نظام نہ ہونے کے برابر ہے۔
بھارت میں ایک ریلوے بیوروکریٹ کی جانب سے یہ ویڈیو مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر شیئر کی گئی۔
اس پریشان کن ویڈیو کو دیکھنے والوں نے حفظان صحت سے متعلق خدشات کا اظہار کیا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میدہ گوندنے اور پاپے بنانے کے عمل کے دوران نہ تو کسی باورچی نے دستانے پہنے، نہ ماسک لگایا جبکہ ایک باورچی تو اس دوران مسلسل سگریٹ بھی سلگاتا رہا۔