امریکااورکینیڈاکوملانےوالی سرحدپردھماکا،2افرادہلاک

امریکااورکینیڈاکوملانےوالی سرحدپردھماکا،2افرادہلاک
کیپشن: Explosion on the border connecting America and Canada, 2 people died

ویب ڈیسک:امریکااورکینیڈاکوملانےوالی سرحد پردھماسے2افرادہلاک ہوگئے۔
ذرائع کےمطابق امریکا اور کینیڈا کوملانے والے پل پر دھماکا ہوا ، دھماکا امریکا کی سائیڈ پر ہوا ،دھماکے کے بعد جائے وقوعہ پر آگ بھڑک اٹھی، جبکہ دھماکے کے نتیجے میں2 افراد  ہلاک بھی ہوئےاور اس میں ہلاک دونوں افراد کی تاحال شناخت نہ ہوسکی۔
ذرائع کےمطابق دھماکا نیاگرا فال کے رینبوبرج پر مبینہ طور پر ایک گاڑی میں ہوا،دھماکے کے فوری بعد رینبو برج کو ٹریفک کیلئےبند کردیا گیا ہے اور دہشت گردی کے پہلو پر تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کےمطابق پولیس اور ایف بی آئی کی ٹیمیں موقع پرپہنچ گئی، فوری طور پر واقعے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے، دھماکے میں ایک پولیس اہلکار کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی ہیں۔
ذرائع کےمطابق کار میں دو افراد سوار تھے، کار کو دوسری بار چیکنگ کے لیے منتخب کیا گیا تھا، اس دوران اچانک کار کی رفتار بڑھی اور وہ بیریئر سے ٹکرا کر پھٹ گئی۔امریکا اور کینیڈا کو ملانے والی چاروں گزرگاہیں بند کردی گئی ہیں ۔