سارا ٹنڈولکر سوشل میڈیا صارفین پر برہم

سارا ٹنڈولکر سوشل میڈیا صارفین پر برہم
کیپشن: سارا ٹنڈولکر سوشل میڈیا صارفین پر برہم

ویب ڈیسک :بھارت کے لیجنڈری کرکٹر سچن ٹنڈولکر کی بیٹی سارا ٹنڈولکر سوشل صارفین پر برہم ہوگئیں ۔
تفصیلات کے مطابق انڈیا کے سابق لیجنڈ کرکٹر سچن تندولکر کی صاحبزادی سارا تندولکر نے’ایکس‘ (ٹوئٹر) پر اپنا اکاؤنٹ ہونے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر موجود ہی نہیں۔
بدھ کو انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی جانے والی ایک سٹوری میں سارا تندولکر کا کہنا تھا ’میں نے (سوشل میڈیا پر) اپنی کوئی ڈیپ فیک تصاویر دیکھی ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔


سابق انڈین کرکٹر کی صاحبزادی نے مزید لکھا کہ ’سوشل میڈیا ہم سب کے لیے ایک بہترین جگہ ہے جہاں ہم اپنی خوشیاں، دکھ اور روز مرہ کی سرگرمیاں  شیئر کرتے ہیں۔ لیکن یہ دیکھ کر افسوس بھی ہوتا ہے کہ اس کا غلط استعمال بھی ہوتا ہے اور اس سے سوشل میڈیا کی سچائی کہیں دور رہ جاتی ہے۔
سارا تندولکر نے سوشل میڈیا پر اُن کو فالو کرنے والوں کو بتایا کہ ’ایکس (ٹوئٹر) پر میرے کچھ جعلی اکاؤنٹس بنائے گئے ہیں جس کا مقصد لوگوں کو گمراہ کرنا ہے۔ میرا کوئی ایکس اکاؤنٹ نہیں اور مجھے امید ہے کہ ایکس اس پر توجہ دے گا اور ایسے اکاؤنٹس کو معطل کرے گا۔