چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کو مداحوں سے بچھڑے 39 برس ہوگئے

چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کو مداحوں سے بچھڑے 39 برس ہوگئے
کیپشن: It has been 39 years since the chocolate hero Waheed Murad left his fans

ایک نیوز نیوز:ہیرا اور پتھر سے اپنے فنی کیریئر کا آغاز کرنے والے با کمال اداکار وحید مراد  کی زندگی پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔
 تفصیلات کے مطابق سانولی رنگت اور فلم انڈسٹری کے مایہ ناز ہیرو وحید مراد 2 اکتوبر 1938 کو کراچی میں پیدا ہوئے، اداکاری کی وجہ سے مداحوں کے دلوں میں اتر جانے والے وحید مراد نے ابتدائی تعلیم بھی کراچی سے ہی حاصل کی۔ ایس ایم آرٹس کالج سے گریجویشن کرنے کے بعد جامعہ کراچی سے ایم اے انگلش کیا اور فلم اولاد سے فنی سفر کا آغاز کیا جس میں انہوں نے سپورٹنگ اداکار کا رول نبھایا۔

بطور ہیرو وحید مراد نے فلم ہیرا اور پتھرمیں کام کیا۔وحید مراد نے 124 فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے، مشہور فلموں میں ارمان، عندلیب اور مستانہ ماہی شامل ہیں۔انکی فلموں کے درجنوں گیت آج بھی لوگوں میں مقبول ہیں کو کو کورینا، اے ابر کرم،حسن جو دیکھا تمہارا اور حضور اعلیٰ سمیت درجنوں گانوں کو اپنی اداکاری سے انہوں نے یادگار بنایا۔چاکلیٹی ہیرو کو شاندار اداکاری پر نگار ایوارڈ جبکہ 2002 میں لائف ٹائم لیجنڈ ایوارڈ سے نوازا گیا۔23 نومبر 1983 کی صبح فلم انڈسٹری کا بے تاج بادشاہ دنیا سے رخصت ہوا۔وحید مراد کی وفات کے 27 برس بعد نومبر 2010 میں انہیں ستارۂ امتیاز سے بھی نوازا گیا۔