ایک نیوز نیوز: پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چودھری نے بھارتی فوج کے کمانڈنگ انچیف لیفٹیننٹ جنرل اپندرا دویدی کو منہ توڑ جواب دیکر خاموش کروادیا۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارتی فوج کے کمانڈنگ انچیف لیفٹیننٹ جنرل اپندرا دویدی نے ٹوئٹ کی۔ جس میں لکھا تھا کہ وہ پاکستان سے آزاد کشمیر واپس لینے کیلئے پوری طرح تیار ہیں۔
انہوں نے مزید لکھا کہ وہ صرف حکومت کی جانب سے احکامات کے منتظر ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چودھری نے اس ٹوئٹ پر بھارتی جرنیل کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ایسا خیال خواب میں بھی نہ سوچنا۔ کیونکہ اگر ایسا سوچو گے تو وہ انڈیا کو نیست ونابود کرنے میں ایک پل بھی نہیں سوچیں گے۔