ایک نیوز نیوز:پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو پر مداح کے ہاتھ سے اس کا موبائل فون نیچے پھینکنے پر 2 ڈومیسٹک میچوں کی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق رواں سال اپریل میں مانچسٹر یونائیڈڈ کی جانب سے کھیلتے ہوئے رونالڈو نے انگلش فٹبال کلب ایورٹن کے ہاتھوں شکست کے بعد میدان سے ڈریسنگ روم میں جاتے ہوئے تماشائیوں میں موجود ویڈیو بنانے والے ایک مداح کے فون پر غصے سے ہاتھ مار کر موبائل نیچے پھینک دیا تھا۔تاہم اس واقعہ کی تحقیقات مکمل ہوگئی جس کے بعد فٹبال ایسوسی ایشن نے رونالڈو پر 2 ڈومیسٹک میچز کی پابندی کے ساتھ 50 ہزار پاؤنڈز کا جرمانہ بھی عائد کردیا۔
Manchester United forward Cristiano Ronaldo has apologised after he appeared to knock a mobile phone out of a fan’s hand after his side lost to Everton
— Randa Ahmed (@Rimas_Rosa) April 12, 2022
والدة "طفل الهاتف" ترفض اعتذار كريستيانو pic.twitter.com/nS0pomFleS
فٹبال ایسوسی ایشن کے مطابق رونالڈو پر 2 میچز کی پابندی ڈومیسٹک سطح پر ہونے والے کلب میچز کے لیے ہے۔ انٹرنیشنل میچز پر ان کی یہ پابندی اثر انداز نہیں ہوگی اور وہ ورلڈکپ میں پرتگال کی نمائندگی کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ چیمپئنز لیگ کے میچز پر بھی اس پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔واضح رہے کہ رونالڈو نے فین کے ساتھ کیے اپنے عمل پر میچ کے بعد انسٹاگرام پر معافی بھی مانگی تھی۔خیال رہے کہ گزشتہ روز پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے انگلش فٹبال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ سے راہیں جدا کرلیں۔ کرسٹیانو رونالڈو نے انگلش کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کو خیرباد کہہ دیا۔
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق یہ فیصلہ گزشتہ دنوں دیے گیے ایک متنازع انٹرویو کے بعد سامنے آیا ہے جس میں رونالڈو نے کلب پر تنقید کی تھی اور کہا تھا کہ میرے دل میں کلب کے منیجر کے لیے کوئی عزت نہیں ہے۔انگلش کلب مانچسٹر یونائیٹڈ نے بھی رونالڈو کے کلب چھوڑنے کی تصدیق کردی۔