پی ٹی آئی دھرنا، شہراقتدار کے اہم مقامات کو کنٹینرز لگا کر بند کرنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی دھرنا، شہراقتدار کے اہم مقامات کو کنٹینرز لگا کر بند کرنے کا فیصلہ
کیپشن: PTI dharna, decision to close the important places of Shahrakatdar by placing containers(file photo)

ایک نیوز نیوز: پی ٹی آئی دھرنے سے نمٹنے کے لیے اسلام آباد کے اہم مقامات کو کنٹینرز لگا کر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد پولیس اکبر ناصر خان کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسلام آباد کے اہم مقامات کو کنٹینرز لگا کر بند کردیا جائے گا۔ 

ذرائع کے مطابق جمعرات کی شام سے فیض آباد، کورال چوک اور چھبیس نمبر چونگی سے داخلی راستے بند ہوجائیں گے۔ ڈی آئی جی آپریشنز سہیل احمد چٹھہ کے مطابق فیض آباد سمیت اہم داخلی راستوں پر بیس ہزار نفری لگائی جائے گی۔ پولیس کے ساتھ ایف سی اور رینجرز کے اہلکار بھی تعینات ہوں گے۔ فیض آباد کو چاروں اطراف سے کنٹینرز لگا کر مکمل سیل کردیا جائے گا۔ 

ڈی آئی جی کے مطابق بارہ کہو اور آزاد کشمیر سے آنے والوں کیلئے راول ڈیم چوک سے ترامڑی کیلئے راستہ کھلا ہوگا۔ کنٹینرز لگانے کیلئے تمام ایس پیز اور ایس ڈی پی اوز کو ہدایات جاری کردی ہیں۔ جبکہ عوام کیلئے متبادل ٹریفک پلان بھی تشکیل دیدیا گیا ہے۔