ایک نیوز نیوز: شاہ زیب قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی کو ملیر ڈسٹرکٹ جیل سے رہا کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے شاہ زیب قتل کیس کے مرکزی ملزم کی رہائی کے حکم پر عمل درآمد کیلئے رجسٹرار سندھ ہائی کورٹ نے جیل سپرنٹنڈنٹ کو خط لکھا تھا۔
سپریم کورٹ سندھ رجسٹری کے رجسٹرار کا خط موصول ہونے کے بعد ڈسٹرکٹ جیل ملیر سے شاہ رخ جتوئی کو رہا کردیا گیا۔
یاد رہے کہ سال 2012 میں کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس میں فائرنگ کرکے شاہ رخ جتوئی نے طالب علم شاہ زیب کو قتل کیا تھا۔
شاہ زیب قتل کیس میں انسداد دہشتگردی کی عدالت نے ملزم شاہ رخ جتوئی اور سراج تالپور کو سزائے موت سنائی تھی تاہم سندھ ہائی کورٹ نے ملزم کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کردیا تھا۔ رپورٹس کے مطابق سزائے موت سنانے کے چند ماہ بعد شاہ زیب کے والدین نے معافی نامہ بھی پیش کیا تھا۔