ایک نیوز نیوز: وزیراعظم ہاؤس میں آرمی چیف کی اہم تعیناتی پر اتحادی جماعتوں اور قائدین کو اعتماد پر لینے کے لیے وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس ہوا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں تمام اتحادی جماعتوں اور ان کے سربراہان نے شرکت کی اور وزیراعظم پر اعتماد کا اظہار کیا۔
تاہم سربراہ پی ڈی ایم اور جمعیت علماء اسلام ف مولانا فضل الرحمان اجلاس میں شریک نہ ہوئے اور اجلاس کے ختم ہونے کے بعد وزیراعظم ہاؤس پہنچے۔ ان کی تاخیر سے آنے کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین اسے دال میں کچھ کالا کہہ رہے ہیں۔ صارفین کا ماننا ہے کہ اہم تعیناتی حکومتی اتحاد میں دراڑ کا پیش خیمہ بھی ہوسکتی ہے۔