ایک نیوز نیوز: وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وزیراعظم ہاؤس میں حکومتی اتحادیوں کا اجلاس ہوا۔ جس میں شہباز شریف نے اتحادیوں کو آرمی چیف کی تعیناتی پر اعتماد میں لیا۔
تفصیلات کے مطابق اہم تعیناتی پر وزیراعظم ہاؤس میں حکومتی اتحادیوں کا اجلاس ہوا۔ جس میں حکومتی اتحادیوں نے وزیراعظم شہباز شریف پر اعتماد کا اظہار کیا۔
ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بطور وزیراعظم شہباز شریف تقرری کا آئینی اختیار اور استحقاق رکھتے ہیں۔ اسی طرح چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ آرمی چیف کی تقرری وزیراعظم کا آئینی حق ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومتی اتحادی خالد مگسی نے کہا کہ شہباز شریف جو فیصلہ کریں گے ہم ساتھ کھڑے ہیں۔ بلاول بھٹو نے بھی کہا کہ میاں صاحب! ہم ہر فیصلے میں آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔
خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ شہباز شریف پر مکمل اعتماد ہے تقرری وزیراعظم کا آئینی حق ہے۔ ہم سے مشاورت کرنے پر وزیراعظم صاحب کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ اسی طرح نئیربخاری نے کہا کہ آئین کے تحت صدر پابند ہیں وزیراعظم کے مشورے پر عمل کریں۔ آرمی چیف کی تقرری کا اختیار وزیراعظم کو ہے۔