ایک نیوز نیوز: سینئر ن لیگی رہنما اور وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو انتہائی پراسرار کال موصول ہونے کے چرچے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم ہاؤس داخلے سے قبل اسحاق ڈار کو ایک کال موصول ہوئی۔ جس پر اسحاق ڈار نے اپنے عملے اور ڈرائیور تک کو گاڑی سے باہر نکال دیا۔
بتایا گیا ہے کہ اسحاق ڈار 2 سے 3 منٹ تک کال پر ہدایات لیتے رہے۔ جس کے بعد وہ وزیراعظم ہاؤس میں داخل ہوگئے۔