خیبر پختونخوا کے نئے گورنر حاجی غلام علی نےحلف اٹھا لیا

Nov 23, 2022 | 19:58 PM

 ایک نیوز نیوز:گورنر ہاؤس پشاور میں نئے گورنر کی حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ قیصر رشید خان نے نئے گورنر خیبرپختونخوا سے حلف لیا۔
 تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے نئے گورنر حاجی غلام علی نےحلف اٹھا لیا ۔حلف برداری کی تقریب میں سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان، اکرم درانی اور غلام بلورنے شرکت کی۔حاجی غلام علی کا تعلق جمعیت علمائے اسلام سے ہے۔ خیال رہے کہ وفاق میں نئی حکومت کے آنے کے بعدگورنرشاہ فرمان نے استعفیٰ دے دیا تھا اوران کا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے ہے۔

مزیدخبریں