آرمی چیف کی تعیناتی پر صدر میرے ساتھ رابطے میں ہیں، عمران خان

Nov 23, 2022 | 19:08 PM

ایک نیوز نیوز: سابق وزیراعظم عمران خان نے نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی پر صدرمملکت سے رابطے میں ہوں۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کا کہنا تھا کہ اہم تقرری کی سمری سے متعلق صدر سے رابطے میں  ہوں۔ سمری سے متعلق صدر مجھ سے بھی بات کریں گے۔ 

انہوں نے کہا کہ اہم تقرری پر وزیراعظم ایک مفرور کے پاس پوچھنے کیلئے جاتا ہے۔ میں تو اپنی پارٹی کا سربراہ ہوں تو صدر مجھ سے ضرور بات کریں گے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ میں سمجھتا ہوں جو حالات بنادیے گئے ہیں۔ قوم میں جذبہ ہے وہ اسے قبول نہیں کرے گی۔ ملک جس طرح چلایا جارہا ہے قوم اسے مزید قبول نہیں کرے گی۔ 

انہوں نے واضح کیا کہ کوئی سمجھتا ہے اپنا آرمی چیف لاکر ہمیں مار پڑوائے گا تو قوم اس کیخلاف کھڑی ہوگی۔ مجھ پر جو حملہ ہوا شہباز شریف پورا ملوث تھا۔ نواز شریف بھی جانتا تھا۔ 

انہوں نے بتایا کہ ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے ملک میں فوری انتخابات کرائے جائیں۔ مرضی کا آرمی چیف، چیئرمین نیب نہیں چاہتا۔ اداروں میں میرٹ چاہتا ہوں۔ نام فائنل ہونے کے بعد اپنے سیاسی حق کے استعمال کا فیصلہ کریں گے۔ سمری آنے کے بعد میں اور صدر آئین و قانون کے مطابق کھیلیں گے۔ 

مزیدخبریں