سرکاری املاک و دستاویزات پر سیاستدانوں  کی  تصاویر لگانے پر پابندی

Nov 23, 2022 | 18:55 PM

 ایک نیوز نیوز:سپریم کورٹ نے راولپنڈی کی کچی آبادی سے متعلق فیصلہ جاری کر دیا، فیصلہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے تحریر کیا۔
 تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان نے سرکاری املاک اور دستاویزات پر سیاستدانوں اور پبلک آفس ہولڈرز کی تصاویر لگانے پر پابندی عائد کر دی۔سپریم کورٹ نے راولپنڈی کی کچی آبادی سے متعلق فیصلہ جاری کر دیا، فیصلہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے تحریر کیا۔فیصلے میں کہا گیا کہ سرکاری وسائل پر ذاتی تشہیر کی اجازت نہیں دی جاسکتی، پاکستان کسی کی جاگیر نہیں جہاں عوام حکمرانوں کے سامنے جھک جائیں۔

پریم کورٹ نے کہا کہ جمہوری ساکھ کو برقرار رکھنے کیلئے چوکنا رہنا ہوگا، سرکاری املاک پر ذاتی تشہیر کیلئے تصاویر چسپاں کرنا اخلاقی اقدار کو مجروح کرتا ہے۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ تمام چیف سیکرٹریز اور وفاقی انتظامیہ عدالتی فیصلے پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔

 

مزیدخبریں