اہم تعیناتی سے قبل آصف علی زرداری کی چودھری شجاعت سے بڑی ملاقات

اہم تعیناتی سے قبل آصف علی زرداری کی چودھری شجاعت سے بڑی ملاقات
کیپشن: Before the important appointment, Asif Ali Zardari had a big meeting with Chaudhary Shujaat

ایک نیوز نیوز: اہم تعیناتی سے قبل مفاہمت کے گرو سابق صدر آصف علی زرداری سربراہ مسلم لیگ ق چودھری شجاعت حسین سے ملاقات کے لیے ان کی رہائش گاہ پر پہنچے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آصف علی زرداری کا استقبال چودھری شجاعت حسین کے صاحبزادے چودھری سالک حسین نے کیا۔ 

ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری نے چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی۔ اس کے علاوہ ملکی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔