ایک نیوز نیوز: وزیرآباد حملہ کی تحقیقات کرنے والی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کے سربراہ کو تبدیل کرکے خاتون افسر کوتعینات کردیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق قائم مقام آئی جی پنجاب نے خاتون افسر کو فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کا سربراہ مقرر کردیا۔تقرری کی منتظر ایس پی صباستار کو اے آئی جی انکوائریزتعینات کردیاگیا۔ذرائع کاکہناہے کہ اے آئی جی انکوائریز ایس پی صبا ستار فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی سربراہی کریں گی ۔
واضح رہے کہ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی میں گزشتہ روزبھی 24پولیس افسران پیش ہوئے تھے ۔کمیٹی میں پیش ہونے والے پولیس افسران کے بیانات قلمبند کئے گئے تھے ۔