ایک نیوز نیوز: راولپنڈی میں جلسہ کس مقام پر کیا جائے؟ پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت نے سرجور لیے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کو راولپنڈی میں جلسے کیلئے جگہ کی تلاش ہے جس کیلئے مرکزی قیادت سرگرم ہے۔
پی ٹی آئی ذرائع کا ماننا ہے کہ لیاقت باغ میں جلسوں کی تاریخ اچھی نہیں۔ اس لیے لیاقت باغ کسی بھی صورت متبادل جگہ کے طور پر قبول نہیں کیا جاسکتا۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں نے عمران خان کو لیاقت باغ میں جلسے سے منع کردیا ہے۔
ذرائع نے واضح کیا ہے کہ عمران خان لیاقت باغ میں جلسہ اور خطاب نہیں کریں گے۔ اس حوالے سے راولپنڈی انتظامیہ سے دوپہر 2 بجے جگہ کے تعین کے لیے مذاکرات ہوں گے۔ مذاکرات کے بعد جسلے کی جگہ کا فیصلہ ہوگا۔ پی ٹی آئی کی جانب سے اسد عمر اور شبلی فراز دیگر رہنماؤں کے ساتھ انتظامیہ سے بات چیت کریں گے۔