شاہ زیب قتل کیس میں اہم پیشرفت، شاہ رخ جتوئی کی رہائی کسی بھی وقت ممکن

Nov 23, 2022 | 18:09 PM

ایک نیوز نیوز: شاہ زیب قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ جہاں کہاں جارہا ہے کہ مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی کو کسی بھی وقت رہائی کا پروانہ جاری ہوسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شاہ رخ جتوئی و دیگر کے شام تک جیل سے رہائی کے امکانات روشن ہوگئے۔ سندھ ہائیکورٹ نے شاہ رخ جتوئی و دیگر کی رہائی کے لیے انسداد دہشت گردی عدالت کو خط لکھ دیا۔ سندھ ہائیکورٹ کا خط سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل کو ارسال کردیا گیا۔ 

خط میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے شاہ زیب قتل کیس میں ملزمان کی اپیلیں منظور کرلی ہیں۔ سپریم کورٹ نے ملزمان کو رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔ ملزمان میں شاہ رخ جتوئی ،سراج تالپور اور سجاد تالپور شامل ہیں۔

یاد رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے ملزم شاہ رخ جتوئی اور سراج تالپور کو سزائے موت سنائی تھی جبکہ ملزم سجاد تالپور کو عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

سندھ ہائیکورٹ نے ملزم شاہ رخ جتوئی اور سراج تالپور کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل کردی تھی۔ ملزمان نے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

مزیدخبریں