ایک نیوز نیوز: جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے عمران خان پر قاتلانہ حملے کے روز کی اہم سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کےچیئرمین عمران خان پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات جاری ہے، جے آئی ٹی نے حملے کے روز شام 4:53 سے 6:30 بجے تک تھانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی۔
ذرائع نے بتایاہے کہ ملزم نوید نے 4 بجکر 7 منٹ پر فائرنگ کی اور ملزم نوید کو4بجکر 14 منٹ پر گرفتار کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ ملزم کو کباڑ خانے سے گرفتار کرکے یس ایچ او شہباز ہنجرہ کے حوالے کیا گیا، جس کے بعد ملزم نوید کو ساڑھے 6 بجے سی ٹی ڈی کے حوالے کیا گیا۔
یادرہے کہ جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم نے عمران خان پر قاتلانہ حملہ کرنے والے ملزم نوید کے قریبی رشتہ دارسے پوچھ گچھ کرکے ملزم کی ماضی سےمتعلق معلومات حاصل کی تھیں۔
اس سے قبل جے آئی ٹی کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے ملزم نوید سے حالات و واقعات پر پوچھ گچھ کی تھی، ملزم نوید نے جے آئی ٹی کو بیان میں کہا تھا کہ عمران خان لوگوں کو گمراہ کر رہے تھے، اکیلے ہی حملے کی منصوبہ بندی کی ہے، فائرنگ کے بعد کنٹینر سے دائیں گلی سے فرار ہو جانا تھا لیکن پکڑا گیا۔