شوگر سیس 3 روپے سے بڑھا کر 5 روپے فی من مقرر

Nov 23, 2022 | 16:14 PM

Hasan Moavia

سدھیر چوہدری :  پنجاب  حکومت نے کرشنگ سیزن 2022-23 کے دوران گنے کی فروخت پر شوگر سیس 5 روپے فی من مقرر کر دیا ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق لاہور۔ کین کمشنر پنجاب نے صوبے بھر کے ڈی سیز کو گنے کی کرشنگ شروع کرانے کے ہدایت جاری کر دی ہیؐں۔نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ  25 نومبر تک پنجاب کی تمام شوگر ملیں کرشنگ شروع کر دیں۔ شوگر سیس کا 50 فی صد شوگر مل مالک اور 50 فی صد کسان دے گا۔ اگر شوگر مل مالک گنا شوگر مل کے گیٹ پر وصول کرے گا تو شوگر سیس مل مالک سے وصول کیا جائے گا۔

 ڈی سی بہاولنگر، بہاول پور، رحیم یارخان، مظفرگڑھ، راجن پورہ، فیصل آباد، ننکانہ صاحب، میانوالی، بھکر اور چنیوٹ کوبھی ہدایات دی گئی ہیں۔ ہدایت میں کہا گیا ہے کہ کسان کو گنے کی امدادی قیمت یقینی بنائی جائے۔ گنے کی امدادی قیمت 300 روپے فی من مقرر کی گئی ہے۔  کسان کو فی 100 کلو گرام کا کرایہ ڈیڑھ روپے دیا جائے۔

مزیدخبریں