سپریم کورٹ نے پنجاب حکومت سے پولیس افسران کے تبادلے پر جواب مانگ لیا

سپریم کورٹ نے پنجاب حکومت سے پولیس افسران کے تبادلے پر جواب مانگ لیا

ایک نیوز نیوز: چیف سیکرٹری پنجاب کو زبردستی چھٹی پر بھجنے سے متعلق کیس میں سپریم کورٹ نے پولیس کیس کے ساتھ سننے کی ہدایت کردی ہے.

رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں چیف سیکریٹری پنجاب کامران افضل کو زبردستی چھٹی پر بھیجنے کے خلاف درخواست پر سماعت چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی. وکیل درخواست گزار حارث عظمت نے کہا کیس میں قانون نکتہ شامل ہے قانون کے مطابق چیف سیکرٹری کی مدت چار سال ہے.

 چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ  چیف سیکرٹری اور آئی جی کی تعیناتی وفاقی حکومت کرتی ہے تعینات ہونے والے افسران بعض اوقات زیادہ تر وفاق سے ہوتے ہیں. وکیل درخواست گزار نے کہا موجودہ چیف سیکرٹری نے چھٹی کی درخواست بھی نہیں دی انہیں زبردستی چھٹی پر بھیج دیا گیا. چیف جسٹس نے وکیل کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کسی کی ذات پر بات نہ کریں نظام کی بات کریں.  جسٹس اطہر من اللہ نے کہا آپ نے بتانا ہے کہ عدالت کس حد تک انتظامی معاملات میں مداخلت کر سکتی ہے. نام لینے سے دوستیاں دشمنیاں بنتی ہیں. عدالت نے کیس کی مزید سماعت پندرہ روز کیلئے ملتوی کردی ہے۔